آستانہ،9جون(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم میں آج ہندستان کی شمولیت کو تنظیم کے حق میں ایک 'تاریخی موڑ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندستان کی اس رکنیت سے تمام ممبر ملکوں کو مختلف شعبوں بشمول ارتباط کے میدان میں نئی بلندیاں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
text-align: start;">شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نےکہا کہ ہندستان اس خطے میں انسلاک اور ارتباط کی بنیاد گہری کرنے سے خاطر خواہ دلچسپی لے گا۔
کیونکہ تعلیم، زراعت، توانائی، ترقیاتی اور انسداد دہشت گردی اقدامات جیسے شعبوں میں تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔